شہداء کے لواحقین کیلئے بلاول بھٹو زرداری کے جانب سے فی کس 5،5 لاکھ روپے کے امداد کا اعلان کیا گیا

0

سندھ لاڑکانہ میں قتل ہونے والے باجوڑ کے تین محنت کشوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائیں گے ، یہ تاثر دینا غلط ہے کہ سندھ میں پختونوں کے ساتھ ظلم و زیادتی ہورہی ہے ، سندھ حکومت تمام اقوام کو یکساں تحفظ فراہم کرے گی ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر اور سندھ کے صوبائی وزیر کھیل ناصر حسین شاہ اور سید اخونزادہ چٹان کی لاڑکانہ میں قتل ہونے والے باجوڑ کے تین شہداء کی گھر آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔,پی پی پی کے قائدین نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ان کیلئے فاتحہ خوانی کی۔شہداء کے لواحقین کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جانب سے فی کس 5،5 لاکھ روپے کے امداد کا اعلان کیا گیا، انہوں نے سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے جانب سے اس واقعہ کے تینوں شہداء کو شہداء پیکج میں شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔سینیٹر فرحت اللہ بابر اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے باجوڑ میں لواحقین کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک چار مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، تحقیقات جاری ہیں بہت جلد قاتلوں کو گرفتار کرلیں گے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کے ضلعی قائدین بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.