باجوڑمیں پیپلز پارٹی کی کابینہ ورکرز کی مشاورت سے بنے گی، بخت ذادہ جان

0

باجوڑنیوز(26 جنوری ) پاکستان پیپلز پارٹی باجوڑ کوارڈینیشن کمیٹی کے زیر اہتمام تحصیل خار کے یونین کونسلز کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ورکر ز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے کوارڈینیشن کمیٹی کے ممبرز بخت ذادہ جان شاہین، انجینئر حضور خان، سینئر رہنماؤں شہاب الدین شہاب، اصغر خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جمہوری پارٹی ہے اور اس میں جمہوری فیصلے ہونگے۔انہوں نے کہا کہ ورکرز کو اختیار دینگے کہ وہ اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں۔ ورکرز جس کا انتخاب کرینگے وہ پارٹی کی نمائندگی کرینگے۔پارٹی عہدیداروں کا انتخاب ورکرز کی باہمی مشاورت سے ہوگا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بخت ذادہ جان نے کہا کہ گزشتہ روز جن افراد نے پریس کانفرنس کیا تھا وہ 2007سے کابینہ کا حصہ رہے ہیں اُس وقت یہ کابینہ عارضی طورپر بنا تھا۔ 16,17سال تک کابینہ برقرار رہا لیکن اب چونکہ پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ورکرز کے مشاورت سے جمہوری انداز میں پارٹی نمائندوں کا انتخاب کرینگے تو اسلئے تمام یونین کونسلوں میں ورکرز کیساتھ مشاورت ہوگی۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ روز چند افراد نے پریس کانفرنس کیا جوکہ پارٹی اصولوں کیخلاف ورزی ہے اور یہ لوگ جب تک غلطی تسلیم نہیں کرتے وہ پارٹی کیساتھ نہیں چل سکتے۔ پارٹی ائین اور اصولوں سے بغاعت کرنیوالے کسی بھی صورت پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.