الخدمت فاونڈیشن کا باجوڑ میں کرونا کیخلاف جنگ کیلئے حکومت کوتین ہزار رضاکاردینے کا اعلان

0

باجوڑمیں الخدمت فاوندیشن باجوڑ کے تین ہزار رضاکار کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کو خدمات فراہم کرنے کا اعلان ، حکومتی لاک ڈاون کی مکمل حمایت کا اعلان ، جماعت اسلامی کے ذیلی تنظیم الخدمت فانڈیشن نے پورے ملک میں اپنے تمام ہسپتال اور ایمبولینس کرونا وائرس کے خلاف مہم میں استعمال کرنے کیلئے حکومت کو دینے کا اعلان۔ اسی طرح باجوڑ میں بھی الخدمت فانڈیشن باجوڑ کے دو ایمبولینس اور عنایت کلے میں قائم الخدمت ہسپتال اور الخدمت کے رضاکار حکومت کو کرونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر مولانا وحیدگل ، ایم پی اے سراج الدین خان ، قاری عبدالمجید ، حاجی سردار خان ، الخدمت فاونڈیشن باجوڑ کے صدر خلیل اللہ جان ، محمد حمید صوفی سمیت الخدمت فاوندیشن کے رضاکاروں کے ہمراہ سراج الدین خان کے رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا کہ سیاسی اور دیگر نظریاتی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر کرونا وائرس کے روک تام کے لئے عوام کی خدمت کریں ۔انہوں نے عوام سے بھی پر زور مطالبہ کیا کہ حکومت کے ان احکامات پر عمل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ضلعی حکومت مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے عملی اقدامات کریں اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر اضلاع سے آنے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھ کر ان کی سکریننگ کا عمل سخت کریں ، تاکہ یہ وباء باہر سے باجوڑ میں داخل نہ ہوں ۔ا نہوں نے کہا کہ ہم حکومتی لاک ڈاوٴن کی مکمل حمایت کرتے ہیں اس لیے کہ اسی میں عوام کی خیر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی طرف رجوع کی شدید ضرورت ہے ، یہ اللہ کی طرف سے ایک وباء ہے اور اللہ سے معافی کا مانگنا اور اپنے گناہوں پر پشیمان ہوناسب سے زیادہ ضروری ہے۔ انہوں نے تاجروں سے بھی مطالبہ کیا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ذخیرہ اندوزی سے گریز کرکے عوام کی مجبوریوں سے غلط فائدہ نہ اٹھائیں اور عوام کو ریلیف فراہم کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.