باجوڑایجنسی میں پہلی با ر یوتھ کنونشن کا انعقاد

0

باجوڑایجنسی میں پہلی با ر یوتھ کنونشن کا انعقاد ۔
باجوڑایجنسی میں باجوڑ سکاؤٹس کے زیر اہتمام پہلی بار یوتھ کنونشن کا انعقاد ہوا ۔ کنونشن میں سیکٹر کمانڈر نارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی ، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس کرنل رحمان قادر ، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامرخٹک ، اے پی اے خار عارف خان یوسفزئی ، یوتھ جرگہ کے چیئرمین سید صدیق اکبر جان ، شاہ خالد ، فضل سبحان، عبدالحق یار، جاوید رحمن سمیت ایجنسی بھر کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے باجوڑ یوتھ جرگہ کے چیئرمین سید صدیق اکبرجان ، جاوید رحمن ، شاہ خالد ، مولانا ثناء اللہ ، فضل سبحان ، عبدالحق ، ملک ریاض اور دیگرمقررین نے کہا کہ ہم باجوڑ سکاؤٹس کے اعلیٰ حکام کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کیااور باجوڑایجنسی کے عوام کو درپیش مسائل سے متعلق بات کرنیکا موقع فراہم کیا ۔مقررین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ باجوڑایجنسی میں ترقیاتی کاموں پر توجہ دی جائیں کیونکہ باجوڑایجنسی بہت پسماندہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ انٹرنیٹ کیوجہ سے دنیا ایک گلوبل ویلج بن گئی ہے مگر بدقسمتی سے باجوڑ ایجنسی میں تھری جی اور فورجی انٹرنیٹ سروس بند پڑا ہے جبکہ کئی علاقوں میں موبائل ٹاورز بھی بند پڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ باجوڑایجنسی میں انٹرنیٹ بحال کیاجائے ، موٹرسائیکل پر عائد پابندی ختم کی جائے ، این جی اوز میں نان لوکل سٹاف کوہٹایاجائے، بازاروں کی صفائی ممکن بنائی جائے اور باجوڑایجنسی کے نوجوانوں کو ہرپلیٹ فارم پر آگے جانے کا موقع دیاجائے ۔ مقررین نے کہاکہ باجوڑایجنسی میں تعلیم کا صورتحال انتہائی ابتر ہے اور پرائمری کے اکثر سکولوں میں تین ،چار سو طلباء کیلئے دو اساتذہ تعینات ہیں جن کو اتنے ذیادہ طلباء کو کنٹرول کرنا یا پڑھائی کرناممکن نہیں ہے ۔ جبکہ ذیادہ تر سکولوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہیں جس میں پانی، فرنیچر ، پنکھوں کی عدم دستیابی اور کلاس رومز کی کمی بھی ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے مانیٹرنگ کا نظام بھی ناقص ہے جس کیوجہ سے تعلیمی صورتحال ابتر ہے ۔انھوں نے واضح کیا کہ آج کل سکولوں میں کمپیوٹر کو ایک مضمون کے طورپر پڑھایاجاتاہے مگر باجوڑایجنسی کے سکولوں میں کمپیوٹر اساتذہ موجود نہیں ہیں ۔ انھوں نے بتایا کہ باجوڑایجنسی کا ہیڈکوارٹر ہسپتال خار (اے )کیٹگری کا ہسپتال ہے مگر سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث مریضوں کو مشکلا ت کا سامنا ہیں ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکٹر کمانڈرنارتھ بریگیڈئیر عامر کیانی ، پولیٹیکل ایجنٹ باجوڑ انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ اُن کومذکورہ مسائل کا احساس ہے اور انشاء اللہ ان مسائل کے حل کیلئے جلد اقدامات اُٹھائی جائیگی ۔انھوں نے کہا کہ برنگ کالج پر اگلے ماہ باقاعدہ کام شروع کیاجائیگا ۔ انھوں نے کہا کہ ہم ایک قوم ہے اور یوتھ ،قبائلی مشران اور عوام کے تعاون سے باجوڑایجنسی میں دیرپا امن قا ئم ہواہے اور باجوڑایجنسی میں خوشحالی ،تعمیر و ترقی اور امن کو برقرار رکھنے کیلئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ باجوڑایجنسی میں اب تعمیر وترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہواہے اور ان سب کامیابیوں کا کریڈٹ باجوڑ کے یوتھ ، قبائلی مشران ، سکیورٹی فورسز ، لیویز فورس اور پولیٹیکل انتظامیہ کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پختون ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.