نیب نے خواجہ آصف کو طلب کرلیا۔

0

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو کل طلب کرلیا۔نیب لاہور نے لیگی رہنما خواجہ آصف کو متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں ملازمت کی تفصیلات اور دستاویزات سمیت طلب کیا۔نیب نے انہیں 2004 سے 2017 کے دوران اقامے کی کاپیاں، ملازمت کیلئے دی گئی درخواست کی کاپی اور ملازمت کی نوعیت، تنخواہ کے چیکس، ایمپلائیز فائل کی تصدیق شدہ کاپی اور اختتامی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔نوٹس میں کہا گیا کہ کمپنی معاہدےکے مطابق خواجہ آصف کو ہفتے میں ایک دن آرام دیا جانا تھا مگر وہ پاکستان میں رہتے ہوئے تنخواہ وصول کرتے رہے، کیا آفس کو جوائن نہ کرنا اقامہ معاہدے کی خلاف ورزی نہیں تھا؟

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.