انجنیئر شوکت اللہ خان اور آزاد امیدوار حیات اللہ کے درمیان اتحاد

0

باجوڑ ، حلقہ پی کے 22 کے آزاد امیدوار حیات اللہ اور انجنیئر شوکت اللہ خان کے درمیان صوبائی اور قومی سیٹ پر انتخابی اتحاد کا اعلان
تفصیلات کے مطابق عمرے ماموند میں حلقہ این اے 8 کیلئے آزاد امیدوار سابقہ گورنر انجنیئر شوکت اللہ خان اور حلقہ پی کے 22 سے آزاد امیدوار حیات اللہ کے درمیان 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں انتخابی اتحاد کا اعلان ہوگیا۔ تقریب میں سینیٹر ہدایت اللہ خان ، ملک حاجی جہانگیر ، ملک باچا زادہ ، حاجی امیر محمد ٹھیکہ دار ، غلام ٹھیکہ دار ، ملک سید بادشا گبری ، باچا ، برہان اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر سینیٹر ہدایت اللہ خان نے حیات اللہ اور ان کے خاندان کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ علاقائی تعمیر و ترقی میں جو بھی ہمارا دست و بازو بننا چاہے ہم انہیں ویلکم کہیں گے ۔ حیات اللہ اور ان کے خاندان کا خیرمقدم کریں گے اور الیکشن میں ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.