ایراب موڑہ ماموند میں سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تباہ ہوررہاہے۔ خان ولی خان

0

ترخوپرائمری سکول ایراب سے دور ہے جس کی وجہ سے وہاں بچوں کا جاننے میں دشواری ہے۔ خان ولی خان
میں اپنا پدری جائیداد میں سے سکول کے لئے زمین دینے کو تیار ہوں۔ خان ولی خان
تفصیلات کے مطابق ایراب موڑہ ماموند کے رہائشی خان ولی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایراب اور موڑہ میں سینکڑوں بچے تعلیم سے محروم ہورہے ہیں کیونکہ یہاں سکول نہ ہونے کی وجہ سے بچے ترخو پرائمری سکول جاتے ہیں وہاں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں چاردیواری مکمل کرکے نئے کمرے اور فرش اب تک نہیں بن سکے جبکہ وہاں پر تعداد زیادہ ہونے اور استاذہ کی کمی کی وجہ سے تعلیم نہیں دی جاتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈی سی فیاض خان شیرپاؤ، ڈی ای اور شیرین ذادہ، اور دیگر انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ایراب موڑہ میں بچوں کے لئے پرائمری سکول بنائیں تاکہ یہاں کے بچے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوجائیں جس کے لئے میں اپنی جائداد سے زمین دینے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کے ذمہ دار، اور ضلعی انتظامیہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ترخو پرائمری سکول کا وزٹ کرکے وہاں پر درکار سہولیات کا جائزہ لے کر مکمل انتظامات کا بندوبست کرائیں اور علاقہ ایراب اور موڑہ کے لئے نئی پرائمری سکول کی منظوری کرکے علاقے کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کریں جس پر علاقے کے عوام تا حیات مشکور ہونگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.