جاوید آفریدی نے ایک اور اعزاز کو اپنے نام کردیا

0

ہائیر پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی کے چیئرمین جاویدآفریدی کے لیے ایک اور اعزاز، چین کی حکومت کی جانب سے جاوید آفریدی کو سلک روڈ فرینڈشپ ایمبیسڈر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ کی آن لائن تقریب بیجنگ سے منعقد ہوئی جہاں جاوید آفریدی کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جاوید آفریدی لاہور سے آن لائن ایوارڈز کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر جاوید آفریدی نے کہا کہ ایوارڈ میرے لیے باعث اعزاز ہے اور میں چین کی حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ سلک روڈ فرینڈشپ ایوارڈ پر ایوارڈ جیوری کے بھی شکرگزار ہیں.، پاک چین لازوال دوستی اور کاروباری روابط کا حصہ بننے پر خوشی ہے، اپنا یہ ایوارڈ پاکستان اور چین کی عظیم دوستی اور شہریوں کے نام کرتا ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.