خصوصی افراد کے وفد کا صوبائی وزیر عشروزکوۃ انورزیب خان کے ساتھ ملاقات

0

معذورافراد کے لئے مخصوص 2%فیصد کوٹہ پر عمل دارآمد کرنے سمیت کئی مسائل پر سیرحاصل بحث ہوئی،

عشر وزکوۃ کمیٹی کے ہر گاؤں کے چئرمین کے ساتھ ایک معذور فرد مقرر کیاجائے گا جو علاقے میں مخصوص افراد کے نشادہی کرےگا۔

عشر وزکوۃ کے طرف سے محکمہ صحت کو دئی جانے والی فنڈمیں سے ہسپتال میں داخل معذور فرد کو آٹھ ہزار جبکہ غیرداخل معذور فرد کو چارہزار روپے کے دوائیاں اور سہولیات مہیا ہونگے۔

تفصیلات کےمطابق خصوصی افراد ضلع باجوڑ کے  ایک  وفدنے صوبائی وزیر عشروزکوۃ انورزیب خان کے ساتھ ان کے حجرے راغگان میں ملاقات  کی ، ملاقات میں معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مختلف تجاویز پر بحث کی ، جس کو صوبائی وزیر انورزیب خان نے تسلی اور اطمینان سے سن کر ان مسائل کو حل کرنے کی پوری یقین دہائی کرائیں۔ وفد نے صوبائی وزیر انورزیب خان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر کے سامنے محکمہ تعلیم میں معذور افراد کے لئے مخصوص کوٹہ پر عمل درامد نہ ہونے کے مسئلہ کو بیان کیا جس کو ہائی کورٹ اور پھر ڈائریکرٹریٹ  نے فیصلہ اور حکم جاری کیا ہے لیکن پھر بھی اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا، ضلعی ایجوکیشن آفیسر اس کیس کو ڈائریکرٹریٹ بھیج دیتاہے اور پھر ڈائریکرٹریٹ اس کو ضلعی ایجوکیشن آفیس بھیج دیتاہے، مذکورہ کیس سےگیند بنایاگیا ہے جس کو ایک دوسرے کی طرف اچھال کر مسئلہ کو پھر سردخانے کے نظر کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، صوبائی وزیر انورزیب خان نے اس مسئلہ اور مکمل کیس کو بڑی توجہ اور غور سے سن کر یقین دہائی کرائیں کہ بہت جلد اس مسئلہ میں متعلق آفیسرز سے میٹینگ کرکے اس پر عمل در آمد کریں گے، انہوں نے  کہا کہ خصوصی افراد (معذور افراد) ہمارےمعاشرے کااہم جز ورکن ہیں ان کو ہم کسی غیر کے ہاتھوں ضائع نہیں ہونے دیں گے۔

خصوصی افراد نے لوکل زکوۃ کمیٹیوں کے چئیرمین کے ساتھ مخصوص افراد کے نمائندہ گی کا مطالبہ کیا جس کو صوبائی وزیر نے منظورکرکے اسی وقت ضلع چئیرمین زکوۃ کمیٹی قاسم شاہ کو ہدایت جاری کی کہ ہر چئیرمین کو اس بات کا پابند کیا جائے کہ خصوصی افراد میں سے ایک فرد اپنے ٹیم میں شامل کرکے اس کے نشاندہی پر معذور افراد کے تعلیمی ودیگراخراجات کا بندوبست زکوۃ کے فنڈ سے کیا جائے۔

خصوصی افراد نے معذور بیمار افراد کےمسئلے کو بیان کرنے کے بعد صوبائی وزیر انورزیب خان نے یقین دہائی کرائیں کہ  عشر وزکوۃ کے طرف سے محکمہ صحت کو جو  فنڈ دی جاتی ہے ، اسی زکوۃ کے فنڈ سے ہسپتال میں داخل معذور فرد کو آٹھ ہزار کے علاج معالجے اور غیرداخل معذور بیمار  کو چارہزار روپے کے دوائیاں اور سہولیات مہیا ہونگے۔

آخر میں خصوصی افراد کے وفد نے صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا  ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.