جرگہ ممبران کے کاوشیں رنگ لے کر آئی ،سلارزو بالم خار میں فریقین کے درمیان صلح ہوگیا

0

۔فریقین ایک دوسرے سے بغلگیر ہوکر آئندہ کے لئے بھائیوں جیسے رہنے کا عہد کرلیا، تفصیلات کے مطابق علاقہ سلارزو بالم خار میں فریق اول حبیب پاچا فریق دوم حاجی یاتول کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے جاری تنازعہ جس میں چھ قیمتی جانیں بھی گئی تھے،ملاسید قومی اتحاد کے سرکردہ مشران حاجی یوسف ، محمد زیر خان اور ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ گل افضل خان کے کاوشوں سے فریقین کے درمیان صلح ہوگیا اس موقع پر خطاب کرتےہوئے مقررین نے اتحاد و اتفاق کے بارے میں قرآن وحدیث کے روشنی میں باتیں کی، انہوں نے فریقین کو راضی کرکے ایک دوسرے سے بغلگیر کردیا ، فریقین نے آئندہ کے لئے بھایئوں جیسے رہنے کا عہد کرلیا۔ ترجمان ملاسید قومی اتحاد عبدالمنان نے کہا کہ ہمارے تنظیم ملاسیدقومی اتحاد کا منشور ونصب العین یہی ہے کہ علاقے میں اختلافات ختم کرکے سب لوگوں کو بھائیوں جیسے بنادے اور علاقہ کو پُرامن و خوش کرنے کے لئےہمارے بڑے ہمیشہ مصروف عمل رہتے ہیں ، انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سمیت تقریب میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.