ریسکیو 1122 باجوڑ کے جانب سے راغگان ڈیم میں ہنگامی فرضی مشقیں شروع۔

0

ریسکیو 1122 باجوڑ کے میڈیا کوارڈینیٹر کے مطابق ڈاٸریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کے ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر محمد سعد خان کے قیادت میں ریسکیو 1122 اہلکاروں کیلے راغگان ڈیم میں خصوصی مشقوں کا انعقاد کر دیا گیاراغگان ڈیم کو سیاحوں کیلے دوبارہ کھولنے کی پیش نظر کسی بھی ایمرجنسی کے دوران بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلے فرضی مشقوں کا انعقاد کر دیا گیا ہے جن کا مقصد سیاحوں کو ڈیم سے متعلق خطرات اور احتیاطی تدابیر سے اگاہ کرنا ہے اور کسی بھی ڈوبنے کے واقعات پر بروقت رسپانس کرنا ہے ڈاٸریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد خان کے احکامات پر ریسکیو 1122 عید الفطر کے دنوں میں عوام الناس اور سیاحوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلے ضلع بھر کے مختلف مقامات اور بالخصوص گرمیوں کے دنوں پر غوطہ خور اور میڈیکل ٹیمیں تعینات کی جاٸیں گی تاکہ عوام الناس کی جان ومال کی تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.