گورنر غلام علی سے باجوڑ کے نمائندہ جرگہ کی ملاقات

0

گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ضلع باجوڑ سے حاجی لعلی شاہ کی سربراہی میں اتحاد مالکانان کی 30 رکنی وفد کی ملاقات۔گورنر حاجی غلام علی کیساتھ نگراں صوبائی وزراء عدنان جلیل اور فضل الٰہی بھی موجود تھے۔ملاقات میں وفد نے گورنر خیبر پختونخواہ کو ضلع باجوڑ کے مسائل پیش کی۔وفد نے گورنر حاجی غلام علی سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان بارڈر افغانستان کے ساتھ قائم تجارتی رہداری غاخی پاس ناواپاس،لیٹی پاس کو فوری بنیادوں پر کھلا جائے باجوڑ میں انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جائے باجوڑ میں کاروبار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں یہاں پر معدنیات بہت زیادہ ہے لہذا انڈسٹریل زون کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ عوام کو روزگار ملے ملاکنڈ ڈویژن سمیت سابقہ فاٹا کو مزید دس سالوں کیلئے ٹیکس سے مستشنی قرار پائے۔ باجوڑ میں بجلی 2007 کے بعد سے تقریبا ختم ہوگئی ہے۔ کاروباری طبقات کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا ہے، بجلی کی فراہمی یقینی بنائے راغگان ڈیم سے بجلی بنائے جائے حاجی لونگ ٹو پشت روڈ اور عنایت کلے ٹو غاخی پاس روڈ کئی سال قبل اس کا افتتاح کیا گیا مگر تاحال یہ مکمل نہیں ہوسکا۔ اس پر تعمیراتی کام شروع کرکے فوری طور پر اس کو مکمل کیا جائے۔صحت،تعلیم اور دیگر مسائل پر گورنر صاحب کو آگاہ کیا۔وفد میں باجوڑ چیمبر کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ،اسسٹنٹ کمشنر خار محیب اللہ،صدر محمد افضل خان،ملک آیاز،ملک سلطان زیب،ملک حفیظ الرحمن،حاجی سید احمد جان،مفتی حنیف اللہ،ملک خانزیب،ملک فقیر،ملک ولی،ملک حسیب،ملک احسان اللہ،ملک فضل ربی،ملک شاتر،ملک عثمان،ملک محمدی شاہ،ملک وزیر،ملک شیرین،ملک معشوق،ملک نواز خان،ملک عبدالناصر،ملک حضرت نور،ملک عمر واحد،ملک محمد یار،ملک خانزادہ،ابوبکر شاہ اور دیگر شریک تھے۔گورنر حاجی غلام علی نے مسائل حل کرنے کے یقین دہانی کرائیں۔باجوڑ چیمبر کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ اور اتحاد مالکانان نے گورنر حاجی غلام علی کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.