خارہسپتال میں رمضان دستر خوان کیلئے موضوع جگہ کا انتخاب

0

صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق نے اسسٹنٹ کمشنر خار محب اللہ خان یوسفزئی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار-I شاہ نواز کے ہمراہ رمضان المبارک میں عوام کو مکمل ریلیف دینے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے خار بازار کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر باجوڑ پولیس سہیل سالار، ڈی ایس پی قابل شاہ ٹریفک انچارج بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے خار بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔اور دکانداروں کو سرکاری نرخنامے پر عملدرامد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات کیں۔ دوران چیکینگ ناقص صفائی پر متعدد دکانداروں کو جرمانہ کرنے اور خار بازار میں فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے پر تمام عارضی تجاوزات فوری طور پر ہٹانے کیلئے سختی سے ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے خار بازار میں قائم پرائس کمپلینٹ ڈیسک کا بھی معائنہ کیا۔ تاکہ ماہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں عام عوام کو ہر قسم کی ریلیف دیا جا سکیں۔ صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے ہدایات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر خار، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار باجوڑ کا کا دورہ کیا۔
ہسپتال خار میں رمضان دستر خوان کے لیے موضوع جگہ کا انتخاب کیا۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کو رمضان دستر خوان کے حوالے سے آگاہ کیا۔ تاکہ ہسپتال میں جتنے بھی روزہ دار ہو ان کیلئے افطاری کا اہتمام کیا جاسکیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.