باجوڑنیوز(5فروری) با جوڑ گرین کرکٹ کلب نے امن پی اے گولڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ با جوڑ گرین نے کیمپ11 کو 31رنز سے ہرا کر چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی تاجر برادری خاربازار کے صدر حاجی لعلی شاہ تھے۔حاجی لعلی شاہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی۔ خار سکول گراؤنڈ پر کھیلے گئے فائنل میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے با جوڑ گرین نے مقررہ اوورز میں 113رنز کا ہدف دیا جس میں گل ذادہ 25،نوید نے 23، امتیاز نے 19 اور عبداللہ نے 18رنز بنائے اور نمایاں سکورر رہے کیمپ 11 کے طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے عجب خان نے 3 جبکہ نور خان، افتخار اور ذاھد نے 1،1 وکٹ حاصل کی جواب میں کیمپ 11 نے 81 رنز بنائے جس میں اسرار نے 43 اور طاھر نے 19رنز بنائے اور نمایاں سکورر رہے با جوڑ گرین کی طرف سے باؤلنگ کرتے ہوئے امتیاز علی نے 4، محمد عرفان نے 2 جبکہ عرفان اللہ اور نوید نے 1،1وکٹ حاصل کی اور اسی طرح باجوڑ گرین نے باآسانی 31 رنز سے کامیابی حاصل کر لی فائنل میچ کے مہمان خصوصی خاربازار کے صدر حاجی لعلی شاہ نے امتیاز کو میں اف دی میچ اور نور خان کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ سے نوازا جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے لئے 20000 روپے کا نقد اعلان کر لیا اور آرگنائزنگ کمیٹی کی طرف سے ونر ٹیم کے لئے 15000روپے کا اور رنر ٹیم کے لئے 10000روپے کا نقد اعلان کیاگیا۔ اس موقع پر باجوڑ گرین کرکٹ کلب کے منیجر صدیق اکبر نے ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد پیش کی۔