ماموند کے علاقے غنم شاہ میں چھت گر نے کا واقعہ،پاک آرمی کے فوری امدادی کاروئی

0

باجوڑ (نمائندہ خصوصی) تحصیل ماموند کے علاقے غنم شاہ میں چھت گر نے کا واقعہ،پاک آرمی اورفرنٹیئر کور کی بروقت امدادی کاروائی نے متعدد قمیتی جانیں بچا لیں۔آج باجوڑ کے گاوں غنم شاہ میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ انہیں اطلاع ملی کہ گھر کا چھت گر گیا ہے اور گھر کے تمام افراد ملبے تلے دبے ھوے ھیں۔ جس پر ایف سی اور آرمی کے جوانوں نے متاثرہ گھرانےکے افراد کو بروقت ملبے سے نکالااور فوری امداد فراہم کی۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے تمام گھرانے کو جس میں کمسن بچے بھی شامل تھے ،طبی امداد دینے کے بعد خار ھسپتال منتقل کیا۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے متاثرہ گھرانےکو مالی مدد بھی فراہم کیں۔ پاک فوج کی فوری امدادی کاروائی پر علاقے کے عوام نے پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.