لعلی شاہ کا پی ٹی آئی کے حق میں امیدوار دستبردار

0

تفصیلات کے مطابق مظلوم اولسی تحریک کے صوبائ صدر و امیدوار پی کے 22 حاجی لعلی شاہ نے باجوڑ پریس کلب میں اپنے ساتھیوں اور کارکنان سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی ( سنی اتحاد کونسل ) کے نامزد اُمیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 22 حاجی گل داد خان اور گل ظفر خان کے حق میں دستبرداری اور مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ باجوڑ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظلوم اولسی تحریک کے صوبائ صدر و امیدوار پی کے 22 حاجی لعلی شاہ نے کہا کہ میری پارٹی اور تمام متعلقین الیکشن میں گل ظفر خان اور گلداد خان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے ۔ کیونکہ اس وقت کا سب سے مظلوم ترین شخصیت عمران خان جس کے بنا پر میں نے پی ٹی آئی کے حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے ڈاکٹر حمید الرحمان اور حاجی گلداد خان نے مظلوم اولسی تحریک کے تمام کارکنان اور لعلی شاہ پختونیار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ لعلی شاہ اور ان کے ساتھیوں کی پی ٹی آئی کے حمایت کو اپنی جیت کیلئے واضح نشانی سمجھتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ آئے روز دیگر پارٹیوں اور شخصیات کی حمایت اور شمولیت پی ٹی آئی کی جیت کے طرف پہلا قدم ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.