عمران خان کو نااہل کرنا جمہوریت کا قتل ہے شفیع اللہ

0

باجوڑ، عمران خان کو نااہل قرار دینا جمہوریت کا قتل ہے، الیکشن کمیشن پی ڈی ایم کا حصہ بن چکاہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما شفیع اللہ باجوڑی نے الیکشن کمیشن کے جانب سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پشت بازار میں منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اب عوام کی ضد ہے،یہ ہٹ دھرمی اور غلامی ہمیں قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی حقیقی ازادی کیلئے جنگ لڑرہاہے اور ہم اس کی ایک کال کے منتظر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں جمہوریت کا قتل ہورہا ہے۔ جمہوریت کو مزید کمزور کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن کے جانب سے عمران خان کو نااہل قرار دینا جمہوریت کا قتل ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اور فیصلہ کو ریاست دشمن فیصلہ قرار دیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.