باجوڑ، واپڈا شکایات آفس لاپرواہی کی علامت بن گیا، ارباب اختیار نوٹس لیں۔چنارشاہ،لرہ موخہ،برہ موخہ ماموند(ڈسٹرکٹ باجوڑ) میں قائم واپڈا شکایت آفس کی عدم توجہ اور لاپرواہی کی وجہ سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شکایت درج کروانے کے باجود عملہ پورا پورا مہینہ بجلی ٹھیک کرنے کے لئے نہیں پہنچتا۔جس کیوجہ سے بجلی کے صارفین پریشان ہوکر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے واپڈا کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ علاقے میں قائم واپڈا کمپلینٹ آفس کی کوتاہی کا فوری نوٹس لیکر اسکی افادیت کو بحال کیا جائے۔ بجلی کا موجودہ لائن مینہ انٹرو میں کاٹ دیا گیاھے۔ لائن ایک مہینے سے زیادہ ہوتے ہی کاٹ دیا گیا ہے۔ اگر لائن بحال نہیں کیا گیا تو لوگ احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔